راولپنڈی میں خونی بسنت،7 سالہ بچہ چھت سے گر کرجاں بحق، 7افراد زخمی 

Feb 18, 2022 | 20:56:PM
بچے ،بسنت، پتنگ ،بازی،
کیپشن: بچے بسنت پر پتنگ بازی کررہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں بسنت کے دوران 7 سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق جبکہ قاتل ڈور کے وار سے 12 سالہ بچی سمیت7افراد زخمی ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق بسنت کے دوران ڈھوک کالا خان میں چھت سے 7 سالہ ثاقب گر کر جاں بحق ہوگیا،بچے کی لاش کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی میں آج منائی جانیوالی بسنت  کے دوران قاتل ڈور سے 12 سالہ بچی سمیت7 زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔زخمیوں میں 12 سالہ فاطمہ، نیاز، عبدالخنان، مبشر اور مسلم شامل ہیں جبکہ26 سالہ نثار رحیم آباد پل پر قاتل ڈور کے وار سے اور  23 سالہ ہارون پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر زخمی ہوا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ قاتل ڈور کے وار سے زخمی ہونیوالے افراد  کو طبی امداد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دولہا دلہن سمیت خاندان کے لوگ سڑک پر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل