آوارہ کتوں نے گھر کے باہر کھڑے بچے کو مار ڈالا

Feb 18, 2022 | 09:47:AM
آوارہ کتوں کا بچے پر حملہ، فائل فوٹو
کیپشن: آوارہ کتوں کا بچے پر حملہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کتوں نے 10سالہ بچے کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس سے وہ شدیدزخمی  ہو گیا، جو کہ ہسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑگیا۔

پولیس کے مطابق شکارپورکے نواحی گوٹھ چنیسر خروس میں دس سالہ بچہ گھرکے باہر موجود تھا کہ آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیاجس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا،بچے کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاجارہاہے تھا کہ اس دوران وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔

والدین اور محلہ داروں نے  انتظامیہ سے علاقے میں کتامار مہم شروع کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا کے وار جاری: مزید 33 افراد جان کی بازی ہار گئے