رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

Feb 18, 2021 | 20:29:PM
رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے مقابلہ حسن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے رکشہ ڈرائیور کی بیٹی مقابلہ حسن میں دوسرے نمبر پر آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ مانیا سنگھ نے مقابلہ حسن ’فیمینہ مس انڈیا 2020‘ کے مقابلے میں حصہ لیا۔اس مقابلے کا انعقاد ممبئی میں ہوا جس میں 23 سالہ مانسی وارانسی کو فاتح قرار دیا گیا جبکہ مانیا سنگھ مقابلے کی دوسری فاتح قرار پائیں۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ مقابلے میں پہلے تین نمبروں پر آنے والی تینوں حسینائوں کا نام لفظ ’م‘ سے شروع ہوتا ہے۔ مقابلے کی فاتح مانسہ وارانسی تھی جبکہ دوسرے نمبر پر مانیا سنگھ اور تیسرے پر ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانیکا شیو کنڈ رہیں۔


مقابلہ حسن میں پہلے تین نمبروں پر آنے والی فاتحین کا تعلق متوسط یا غریب طبقے سے ہے، انہیں اس اعزاز تک پہنچنے کےلئے کٹھن اور دشوار گزار راستہ طے کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مانیا سنگھ کے والد رکشہ ڈرائیور جبکہ والدہ درزی کا کام کرتی ہیں۔مقابلہ حسن کی دوسری فاتح بننے کے بعد مانیا کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کسی صورت مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی لڑائی خود لڑنا چاہیے کیونکہ ہم اپنے وجود کو خود ہی تلاش کرسکتے ہیں۔


مانیا سنگھ کے والد اوم پرکاش کا کہنا تھا کہ وہ ممبئی میں رکشہ چلاتے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ منورما دیوی بی ٹائون میں درزی کی دکان چلاتی ہیں۔
مانیا سنگھ نے مقابلہ حسن کے فائنل کے بعد اپنے والدین کو اسٹیج پر بلایا اور تاج ان کے سر پر سجا کر دونوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر پنڈال میں کھڑا ہر شخص اشکبار تھا۔