لاہور؛ کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری )پولیس نے باغبانپورہ کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ باغبانپورہ پولیس کو بچی کے والد عظیم کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاجبکہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حمزہ کو گرفتارکرلیا۔
ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے کہا کہ ملزم نے باہر گلی میں کھیلتی ہوئی کم سن بچی کو اٹھا کر دوسری گلی میں لے جا کرزیادتی کرنے کی کوشش کی اور ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو اٹھایا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم حمزہ کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑنے فوری کاروائی پر ایس ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ؛ ہرنائی : شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کان کن جاں بحق