نائب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس،کھادسیکٹر کوگیس کی فراہمی،طویل المدتی یوریا تولید پر غور

Dec 18, 2025 | 18:28:PM
نائب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس،کھادسیکٹر کوگیس کی فراہمی،طویل المدتی یوریا تولید پر غور
کیپشن: نائب وزیر اعظم کی زیرِ صدارت اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کھاد کے شعبے سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی اور طویل المدتی یوریا پیداوار کے معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرائے توانائی، پیٹرولیم، قومی غذائی تحفظ، اقتصادی امور اور موسمیاتی تبدیلی نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین ایف بی آر، متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں موجودہ گیس سپلائی کے تسلسل اور مستقبل میں اس کی سیکیورٹائزیشن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر تبادلۂ خیال کیا گیا،اجلاس میں کسانوں کے لیے مناسب نرخوں پر کھاد کی پائیدار دستیابی یقینی بنانے پر زوردیا گیا،نائب وزیرِ اعظم نے کھاد کی سپلائی چین کو مزید مؤثر بنانے اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں۔ 

ترجمان کے مطابق کمیٹی سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:  وزیرپیٹرولیم سے ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،گیس کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال