وزیرپیٹرولیم سے ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات،گیس کے شعبے میں اصلاحات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کیلئے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازارنے ملاقات کی۔پاکستان کے گیس کے شعبے کی پائیداری میں جاری اور آئندہ اصلاحات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ورلڈبینک کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ ورلڈ بینک گیس کے شعبے میں اصلاحات کیلئے جامع روڈ میپ تیار کر رہا ہے، ایل این جی سرپلس مسئلے کو پیٹرولیم ڈویژن نے کامیابی سے حل کیا ،ایل این جی کے چیلنج کو حل کرنا آسان کام نہیں تھا۔
علی پرویز ملک نے ایل این جی مسئلے کے حل میں حکومت کی کوششوں کو تسلیم کرنے پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیر پیٹرولیم کاکہناتھا کہ ورلڈ بینک جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی آراء پائیدار پالیسی اصلاحات کیلئے اہمیت رکھتی ہے ۔
ورلڈ بینک نے ایل پی جی کے شعبے میں اصلاحات اور اوگرا کی استعداد کار میں اضافے کیلئے باہمی تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں:معروف ہدایتکار کا 4سالہ بیٹا لفٹ میں پھنس کر ہلاک