پنجاب میں متروکہ جائیدادوں کے قانون میں بڑی ترمیم کی تیاری

Dec 18, 2025 | 12:32:PM
پنجاب میں متروکہ جائیدادوں کے قانون میں بڑی ترمیم کی تیاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )پنجاب میں متروکہ جائیدادوں کے قانون میں بڑی ترمیم کی تیاری کرلی گئی۔
جعلی الاٹمنٹس اور غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیاہے جس سے متروکہ املاک پر پرانے جعلی ریکارڈ کے استعمال کا راستہ بند ہوگا اورحکومت کو متروکہ جائیدادوں پر کنٹرول کے اختیارات حاصل ہوں گے۔
غیر قانونی قابضین کے لیے نئی درخواستوں کے دروازے بھی اس کے نتیجے میں بند ہوجائیں گے،متروکہ جائیدادیں اب عوامی مفاد اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے استعمال ہوں گی۔

یہ بھی  پڑھیں: ہسپتالوں میں پیدائش اور اموات کی فوری رجسٹریشن کے معاہدے کی منظوری
قانونی پیچیدگیوں کے خاتمے کے لیے نیا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعدمتروکہ جائیداد مافیا کے خلاف قانون کے تحت بڑی کارروائی ہوگی۔