14 سہولت مراکز قائم ،مری جانے والے سیاحوں کیلئے اہم خبر!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)موسم سرما میں برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے ملک بھر سے سیاح مری کا رخ کرتے ہیں ان کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔
پاکستان کے مقبول ترین تفریحی مقامات میں ایک ’’کوہ مری‘‘ بھی ہے، جو اپنے دامن میں کئی دلکش مناظر سمیٹے ہوئے ہے، اس تفریحی مقام پر سارا سال ملک اور دنیا بھر سے سیاحوں کی آمد رہتی ہے۔
تاہم موسم گرما کی چھٹیوں اور سردیوں میں برفباری کے مناظر سے لطف اٹھانے کے لیے بھی سیاح جوق درجوق مری کا رخ کرتے ہیں، موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور مری جانے کی تیاری کرنے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری میں برف باری کے دوران ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ مکمل تیار ہے اور سیاحوں کے لیے 14 سہولت مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ملک بھر سے مری آنے والے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سیاح سفر سے قبل موسم کی صورتحال ضرور چیک کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ کا سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان
واضح رہے کہ سال 2022 میں ریکارڈ برفباری ہوئی تھی اور برفانی طوفان کے باعث مری میں المناک سانحہ رونما ہوا تھا اور 22 سے زائد سیاح موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
سیاحوں کے لیے ان کی کاریں ہی قبریں بن گئی تھیں جب کہ سینکڑوں پھنس گئے تھے، جنہیں کئی روز کی جدوجہد کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔