مراد علی شاہ کا سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان

Dec 18, 2025 | 12:21:PM
 مراد علی شاہ کا سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجزجمالی)وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان نیوی کے 55ویں پی این اسٹاف کورس اور 23ویں کوریسپونڈنس اسٹاف کورس کے افسران سے خطاب کیا۔ 

پاکستان نیوی کے افسران کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عظمی، کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج اور کمانڈر سینٹرل پنجاب کر رہے تھے، تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوئی، صوبائی وزرا، انسپکٹر جنرل پولیس اور صوبائی سیکریٹریز کی بھی شرکت رہی۔ 

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں وسیع تر اصلاحات اور ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس میں اصلاحات اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس اس وقت 1 لاکھ 62 ہزار اہلکاروں اور31 اضلاع میں قائم 618 پولیس اسٹیشنز پر مشتمل ہے،اس وقت سندھ پولیس کا بجٹ تقریباً 190 ارب روپے ہے، فرض کی ادائیگی  کے دوران 2,553 اہلکاروں نے قربانی دی۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم کو ایک اور بڑا جھٹکا، خاندان والوں کی جائیدادیں ضبط

انہوں نے مزید کہا کہ اس فورس کو ڈھانچے، آپریشنز اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے،پولیس اسٹیشنز کی تزئین و آرائش اپ گریڈیشن اور مالی خودمختاری سے پولیسنگ میں بہتری آئی، ایس ایچ اوز  اور تفتیشی افسران کو ڈی ڈی اوز کے اختیارات دے دیے گئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کو فرانزک ڈی این اے کیمیکل اور عدالتی نظام سے منسلک کیا گیا، ججز اب مقدمات کی پیش رفت آن لائن دیکھ سکتے ہیں،  شفافیت میں اضافہ ہوا ہے،سندھ اسمارٹ سرویلنس سسٹم نے سینکڑوں ملزمان کی گرفتاری میں مدد دی۔