عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے وفد کا مفتی محمود مرکز پشاور کا دورہ

Dec 18, 2023 | 13:32:PM
عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے وفد نے مفتی محمود مرکز پشاور کا دورہ کیا۔ اے این پی وفد کی قیادت صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا کے وفد نے مفتی محمود مرکز پشاور کا دورہ کیا۔ جس کی قیادت صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کی۔

وفد میں سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، صوبائی سیکرٹری ثقافت خادم حسین اور شکیل بشیر خان عمرزئی شامل تھے۔

اے این پی وفد نے جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، ترجمان عبدالجلیل جان اور دیگر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: مچھر کالونی میں سلنڈ دھماکا، 3 افراد جاں بحق،6 زخمی

ملاقات میں آنے والے عام انتخابات اور پختونخوا کے ديگر سیاسی امور بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔