کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ سجانے کا اعلان

Dec 18, 2023 | 09:58:AM
کرکٹ آسٹریلیا کا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ سجانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران کرکٹ میلہ لگانے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے ایم سی جی کے باہر پاکستان فین زون کو کرکٹ میلہ کا نام دیا گیا ہے، کرکٹ میلہ ایم سی جی کے گیٹ نمبر 4 کے باہر لگایا جائے گا۔

کرکٹ میلے میں پاکستانی کھانوں کے ٹرک، ٹیپ بال کرکٹ میچ اور بچوں کے لیے رنگا رنگ اسٹالز لگائے جائیں گے، اس دوران شائقین کرکٹ چارپائیوں پر بیٹھ کر بڑی سکرین پر میچ دیکھ سکیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ میلہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ابتداِئی 3 روز تک جاری رہے گا، جبکہ میچ کے پہلے روز ٹاس سے قبل پاکستانی فینز کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میکسیکو میں تقریب کے دوران مسلح گروپ کا حملہ