وزیراعلی پنجاب کا دوہ جاپان،یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے کی دعوت

Aug 18, 2025 | 18:18:PM
وزیراعلی پنجاب کا دوہ جاپان،یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلی پنجاب کا جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ  اور یوکو ہاما کی تاریخی ’سُرخ پتھروں کی عمارت‘ کا دورہ ، وزیراعلی مریم نواز نےکہا ہےکہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی  مریم نوازنے یوکوہاما کی ڈویلپمنٹ کو سراہا اور پورٹ آپریشنز کا مشاہدہ کیا ،وزیراعلی مریم نواز شریف نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی  نےکہا کہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں، انہوں نے یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے اور روڈا کے کام کو دیکھنے کی دعوت دی ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوکوہاما کی طرز پر لاہور اور پنجاب کے صنعتی اور گنجان آباد شہروں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، روڈا کو یوکوہاما کی طرز پر شہری ترقی کے جدید ادارے میں تبدیل کرنا چاہتا ہیں، صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور خطرات سے بچاﺅ کو یقینی بناتے ہوئے شہری ترقی چاہتے ہیں،جاپان کا گنجان آباد اور صنعتی شہر یوکو ہاماجدید شہری ترقی کی نادر مثال ہے۔

یوکو ہاما کی ٹیم نے لاہور کے دورے کی دعوت قبول کر لی۔وزیراعلیٰ کو پورٹ کے کام اور مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعلیٰ  پنجاب کو یوکوہاما بندرگاہ میں سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے دورہ جاپان کے دوران یوکو ہاما کی تاریخی ’سُرخ پتھروں کی عمارت‘ کا دورہ کیا۔انہوں ںے ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاﺅس‘ کے مختلف حصے دیکھے، بندرگاہ کے ساتھ آباد تاریخی اور قدیمی ’یوکو ہاما ریڈ برِک وئیر ہاﺅس ‘ کا نیا نام’نیو پورٹ پیئر بانڈڈ وئیر ہاﺅس‘ (Newport Pier Bonded Warehouse)ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وئیر ہاﺅس میں کمیونٹی ویلفئیر کے تحت چلنے والے بچوں کو ہنرمندی سکھانے کے مرکز کا دورہ بھی کیا ۔وزیراعلی مریم نواز نے بچوں کو کاغذ اور دیگر اشیاءسے چیزیں بناتے بھی دیکھا ۔بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مختلف نمونے بھی وزیراعلی مریم نواز کو دکھائے۔ وزیر اعلی مریم نواز نے بچوں کو شاباش دی اور اُن سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی ویلفئیر کے اس ماڈل کو پنجاب میں بھی فروغ دے رہے ہیں، پنجاب کے بچوں کے لئے بھی جدید خطوط اور سہولیات کے ساتھ تعلیم اور ہنرمندی کا طریقہ اپنا رہے ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کا ’ریڈ برِک وئیر ہاﺅس‘ کی انتظامیہ کی بہترین کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا