بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے 1لاکھ 1400 سے زائد چالان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پنجاب میں ٹریفک پولیس کی بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ مہم جاری،رواں ماہ پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے1لاکھ 1400 سے زائد چالان کر دیئے گئے ۔
ترجمان پولیس کے مطابق رواں ماہ لاہور ٹریفک پولیس نے 25ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے ۔ٹریفک پولیس فیصل اباد نے 11 ہزار، راولپنڈی نے 9 ہزار گجرانوالہ نے 7 ہزار اور بہاول نگر نے 4 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا ہےکہ صوبہ بھر میں بلا تفریق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالتے ہیں ۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد حادثات میں کمی لانا ہے ۔مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا