بھارت: ممبئی میں شدید بارشیں،سکول و کالج بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی میں شدید بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری کر کے سکول اور کالج بند کر دیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 3 روز سے شدید بارشیں ہو رہی ہیں، تین روز سے جاری بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔
بھارتی محکمۂ موسمیات نے شہر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے،آئندہ 2 روز میں ممبئی، تھانے اور رائے گڑھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کیوں کی ؟۔۔طالب علم نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا