الیکشن میں تاخیر کا معاملہ،پیپلزپارٹی  کی سنیئر قیادت نے سرجوڑ لئے

Aug 18, 2023 | 16:04:PM
الیکشن میں تاخیر کا معاملہ،پیپلزپارٹی  کی سنیئر قیادت نے سرجوڑ لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( محسن الملک)الیکشن میں تاخیر کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے الیکشن میں تاخیر پر ناخوشی کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے تاخیر سے الیکشن پر آپس میں بیٹھک کا پلان بنا لیا ،پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے لائحہ عمل بنانے پر غور شروع کردیا گیا،پیپلزپارٹی نے پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سنیئر قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی ۔

پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ بارکی حمایت کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے،پیپلزپارٹی نے الیکشن وقت پر کرانے پر اپنی اتحادی جماعتوں سے روابط کرنے پر غور شروع کر دیا ،پیپلزپارتی کے اہم رہنماؤں نے الیکشن کی تاخیر پر اعلیٰ قیادت کو خدشات بھی دے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر،اہم سیاسی شخصیت قتل