لڑکی نے لڑکے سے شادی کی رضامندی پوچھنے کےلئے اشتہار لگوا دیئے

Aug 18, 2022 | 21:51:PM
لاہور، لڑکی، محبوب کو شادی، پیشکش، انوکھا انداز اپنا لیا،
کیپشن: لڑکی کی جانب سے لگوائے والے اشتہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی نے اپنے محبوب کو شادی کی پیشکش کیلئے انوکھا انداز اپنالیا، سڑک پر سٹیمرز لگواکر سرعام پروپوز کرڈالا۔
لاہور میں گزشتہ روز ایک مصروف سڑک کے سٹریٹ پولز پر گلابی رنگ کے ڈیجیٹل سٹیمرز دیکھ کر شہری حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ سٹیمرز ایک نامعلوم لڑکی کی جانب سے لگوائے گئے جس میں اس نے اپنے محبوب کو سرعام شادی کی پیشکش کی۔
ان سٹیمرز پر لکھا ہے کہ (WILL YOU BE MINE FOREVER FAISAL IMRAN) فیصل عمران کیا تم ہمیشہ کیلئے میرے بنو گے؟۔ان سٹیمرز کو لگانے والی لڑکی کون ہے اس بارے کچھ معلوم نہیں ہوسکا نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ فیصل عمران آخر کون ہے جس کیلئے لڑکی نے یہ منفرد انداز اپنایا ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ان سٹیمرز کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین مختلف انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان، تمام نجی اور سرکاری سکول 2 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان