وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے ارکان اسمبلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

Aug 18, 2022 | 18:42:PM
پرنسپل سیکرٹری ، کامیاب
کیپشن: وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی پی ٹی آئی کے ایم پی ایزاور ایم این ایز کوبھی پیچھے چھوڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی سفارشات پر ان کے آبائی ضلع منڈی بہاو الدین کے لیے 10 ارب روپے کا اضافی پیکج تیار کرلیا۔
محمد خان بھٹی پی ٹی آئی کے ایم این اے اور ایم پی اے سے ترقیاتی منصوبوں کی مد میں اضافی فنڈ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں کیونکہ پنجاب میں کسی بھی منتخب ایم پی اے کو اتنا بجٹ نہیں ملا جتنا وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع کو دیا جارہا ہے۔ رواں مالی سال کے منظور شدہ بجٹ کے مطابق تو منڈی بہاو الدین کے لیے رواں سال 3 ارب 29 کروڑ روپے کا فنڈ رکھا گیا تھا لیکن جیسے ہی محمد خان بھٹی وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے پرنسپل سیکرٹری بنے تو انہوں نے اپنے ضلع کے لیے کم فنڈ مختص ہونے پر محکمہ خزانہ کو اضافی فنڈ دینے کا کہا۔
ذرائع کے مطابق پی اینڈ ڈی بورڈ نے محمد خان بھٹی کے آبائی ضلع کے لیے مختص شدہ فنڈ میں ترامیم کیں اور فنڈ میں ترامیم کے بعد 2 ارب روپے کا اضافی فنڈ منڈی بہاو الدین کو دیا گیا۔ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی 5 ارب روپے کے فنڈ سے بھی خوش نہ ہوئے تو 10 ارب روپے تک اضافی پیکج تیار کرلیا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق منڈی بہاو الدین میں مجموعی طور 31 ارب روپے کا فنڈ خرچ کیا جائے گا۔کیونکہ رواں مالی سال کے بجٹ سے پہلے جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو انہوں نے بطور سیکرٹری اسمبلی اپنے ضلع کے لیے فنڈ مختص کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی پارٹی چیئر مین شپ خطرے میں پڑ گئی

علی رامے

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی اور دلچسپ  اسٹوریز کا احاطہ کرتے ہیں۔