محمد خان بھٹی کی جیل منتقلی درخواست، عدالت نے نمٹا دی

May 02, 2024 | 12:07:PM
محمد خان بھٹی کی جیل منتقلی درخواست، عدالت نے نمٹا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی جیل منتقلی کی درخواست نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق پنجاب اسمبلی سے سیشن الاؤنس کی وصولی کے مقدمہ میں  پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو اینٹی کپشن کورٹ میں پیش کیا گیا،محمد خان بھٹی کی عدالت میں حاضری مکمل کی گئی۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدر علی بھٹی نے  کیس کی سماعت کی،کیمپ جیل سپرنٹنڈنٹ نے بی کلاس سہولت سے متعلق رپورٹ پیش کی،جیل رپورٹ کے مطابق محمد خان بھٹی کو کیمپ جیل میں بی کلاس دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  کیمپ جیل لاہور میں بی کلاس کی سہولت موجود ہے ،ملزم کی بی کلاس کیلئے کسی دوسری جیل میں منتقلی کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ محمد خان بھٹی نے بی کلاس کیلئے کوٹ لکھپت جیل منتقلی کی درخواست دائرکی تھی۔

واضح  رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے امجد بھٹی کو پولیس نے2 مارچ کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمدخان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن میں 80 کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے،محمدخان بھٹی کے خلاف تقرر و تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کمیشن وصول کرنے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس کیساتھ تلخ کلامی، خاتون کیخلاف مقدمہ درج

گرفتاری کے بعد محمد خان بھٹی کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن رحیم یار خان میں درج کیا گیا، جس کے مطابق محمد خان بھٹی نے ناجائز طریقے سے 25 کروڑ کی رقوم حاصل کیں اور رحیم یار خان شوگر ملز میں انویسٹ کردی۔