بونیر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے جوان آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

Apr 14, 2024 | 19:58:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) گزشتہ روز بونیر میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں دہشتگردوں کیخلاف کیے جانے والے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے لانس حولدار مدثر محمود  (عمر، 35 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) اور حسیب جاوید (عمر، 27 سال، ساکن ضلع پونچھ آزاد کشمیر) کو آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، شہدا کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران و جوان، شہیدوں کے رشتے داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عوام کو پہلا بڑا ریلیف، روٹی کی قیمت میں بڑی کمی

ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں، پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ ملک سےآخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔