گریٹر اقبال پارک : افسوسناک واقعہ سے قبل خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

Aug 18, 2021 | 20:31:PM
گریٹر اقبال پارک : افسوسناک واقعہ سے قبل خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں سیکڑوں افراد کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والی خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ اکرم اور ان کے ساتھی مینار پاکستان پر آرہے ہیں جبکہ عائشہ واقعے سے قبل اپنے ایک ساتھی کے ساتھ ویڈیو بنارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان۔سینکڑوں غنڈا عناصر خاتون ٹک ٹاکر پر ٹوٹ پڑے۔ْ کپڑے پھاڑ کرہوا میں اچھالتے رہے۔ویڈیو وائرل
اسی اثنا میں کچھ نوجوان ان کے ارد گرد جمع ہوگئے اور ہلڑ بازی شروع کردی جس کے بعد گریٹر اقبال پارک میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا جس میں سیکڑوں افراد نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور انہیں ہوا میں اچھالتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے بچانے والے ہی نوچتے رہے۔۔ خاتون ٹک ٹاکرکا دل دہلا دینے والا بیان