کنگنا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتارہیں؟ ۔۔ کمال خان کا اہم انکشاف

Aug 18, 2021 | 16:34:PM
کنگنا مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتارہیں؟ ۔۔ کمال خان کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے خود ساختہ فلمی ناقد کمال آر خان نے اداکارہ کنگنا رناوت کی مسلمان لڑکے سے محبت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے متنازعہ بیانات کے سبب خبروں میں رہنے والے کمال آر خان نے حال ہی میں اداکار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ پر منفی تبصرہ کیا تھا مگر اس مرتبہ کمال خان نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت ایک مسلمان لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی ہیں۔

کمال آر خان نے گزشتہ روز ٹوئٹ کرتے ہوئے کنگنا رناوت کی ایک لڑکے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’کنگنا رناوت ایک عمران نامی مصری لڑکے کے ساتھ ڈیٹ کر رہی ہیں۔ یہ لوو جہاد ہے۔ آپ سے یہ امید نہیں تھی‘۔
کمال خان نے اپنی اس ٹوئٹ کو چند ہی گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے اس کے اسکرین شاٹ محفوظ کرلئے۔ کمال خان کی ٹوئٹ پر تاحال اداکارہ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے 28 جولائی کو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اسی لڑکے کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں دونوں سالگرہ کا کیک کاٹ رہے تھے۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پوسٹ میں لڑکے کا نام ’رضوان‘ مینشن کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گلوکارشہزاد رائے کا خواتین کی تعلیم اور روزگار کے حوالے سے اہم اعلان