آگ نے گندم کی ساڑھے نو ایکڑ رقبہ پر تیار فصل خاکستر کر ڈالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ساہی وال مین سفاک مجرموں نے گندم کی فصل کو آگ لگا کر راکھ کر دیا۔ ساڑھے نو ایکڑ پر کھڑی فصل مکمل برباد ہو گئی۔
ساہیوال کے نواحی گاؤں 63 فور آبادی نواباں والی میں نامعلوم افراد نے کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگا دی۔آگ کے باعث تقریباً ساڑھے نو ایکڑ رقبے پر موجود گندم جل کر خاکستر ہو گئی۔
متاثرہ زمیندار محمد ارشد کے مطابق جلنے والی فصل کی مالیت تقریباً 35 لاکھ روپے ہے، اور یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔
گندم کی فصل کو آگ لگنے کا واقعہ عین دوپہر کے وقت ہوا۔ گاؤں کے بچوں نے اطلاع دی تھی کہ باہر گندم کی فصل میں آگ لگی ہے۔ گاؤں والے بھاگم بھاگ جلتے ہوئے کھیتوں میں پہنچے تو ان کے پاس آگ بجھانے کا انتظام نہیں تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نور شاہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
