ایس ایم صادق کیلئے بہترین پنجابی شاعر کا ایوارڈ

Apr 18, 2026 | 14:50:PM
ایس ایم صادق کیلئے بہترین پنجابی شاعر کا ایوارڈ
کیپشن: ایس ایم صادق گورنرپنجاب سے ایوارڈ وصول کررہے ہیں
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے معروف شاعر ایس ایم صادق کو بہترین پنجابی شاعر کے ایوارڈ سے نواز دیا۔
گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجابی کے معروف شاعر ایس ایم صادق کو ان کی پچاس سالہ فنی خدمات کے اعتراف میں بہترین پنجابی شاعر کاایوارڈ دیا ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اس موقع پر ایس ایم صادق کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پنجابی شاعری کی تعریف کی ۔

یہ بھی پڑھیں:زرین خان کی پہلی محبت؟ انتہائی جذباتی پیغام وائرل
 ایس ایم صادق کو حکومت پاکستان کی جانب سے 13 مئی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈبھی دیا جائے گا، یہ ایوارڈ تقریب 28 اپریل کو منعقد ہونا تھی جو اب 13 مئی کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔