درہم برہم ہونیوالا فضائی آپریشن بحال،ایئرلائنزکانیاشیڈول تیار

Apr 18, 2026 | 12:48:PM
درہم برہم ہونیوالا فضائی آپریشن بحال،ایئرلائنزکانیاشیڈول تیار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ایران، امریکہ اور اسرائیل جنگ کی وجہ سے درہم برہم ہو نے والا فضائی آپریشن بحال ہونے لگا ۔
 ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز اپنے فضائی آپریشن کے نئے شیڈول تیار کرنے لگی ہیں،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیاہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز ،امارات، سعودیہ، کویت اور عمان ائیر لائن نے بھی پروازوں کی آمد و رفت کا نیا شیڈول تیار کر لیاہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی ،اسلام آباد، پشاور، ملتان ،فیصل آباداور کوئٹہ سے بھی پروازوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان سے خلیجی ممالک کیلئے 27 پروازیں روانہ ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن 2026؛پی آئی اے نےشیڈول جاری کردیا
خلیجی ممالک کی ائیر لائنز نے حج آپریشن بھی شروع کر دیاہے،علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ ،ملتان اورفیصل آباد ائیرپورٹ پر عازمینِ حج کے لیے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،پروازوں کی روانگی کو بروقت بنانے کے لیے پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،عازمینِ حج کی پروازیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہونگی، پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے تمام ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو آگاہ کر دیاہے،کسی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف اور پارکنگ سمیت فیولنگ کا بھی انتظام مکمل کرلیاگیاہے۔