تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا,نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی گئی۔
مٹی کا تیل 21 روپے 34 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیسن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 428 روپے81 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کی تھیں، جس کے مطابق ڈیزل 32 روپے 12 پیسے فی لٹر سستا ہوا،ڈیزل کی قیمت 385.54 سے کم ہو کر 353.42 روپے فی لٹر کی گئی،وزیراعظم شہبا زشریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دی جبکہ پیٹرول کی قیمت 366.58 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پہلی حج پرواز 160عازمین کو لے کر سعودی عرب پہنچ گئی
شہریوں نے شکوہ کیا کہ ڈیزل سستا مگر کرایے کم نہ ہوئے،پٹرول بھی سستا کیا جائے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 12.60 فیصد بڑی کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں نیچے آنے کے بعد نیویارک سیشن پر بھی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ، امریکی خام تیل 13.60 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی خام تیل 81.80 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی اُمید ہے ۔