لاہور؛ اسکوٹی سوار لڑکی سے موبائل چھیننے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فاران یامین)لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں لڑکی سے موبائل چھیننے والا ملزم پکڑا گیا۔
ملزم کو چوہنگ میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا، پولیس نےدو موٹرسائیکل سوار ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاجبکہ ملزم کا ساتھی فرارہوگیاجس کا تعاقب جاری ہے اورپولیس کاکہناہے کہ اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کے بعد چوہنگ کے علاقہ سے واردات کرنے والا ملزم عدنان زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،پولیس نے جیو فینسنگ سے ملزم کی مومنٹ ٹریس جس کے بعد ناکہ بندی کی گئی ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مرکزی ملزم موٹرسائیکل پر اپنے ساتھی کے ہمراہ سفر کر رہا تھاکہ ناکہ پر رکنے کا اشارہ کیاگیاتوملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزم عدنان اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑاجس کے بعد اسے گرفتارکرلیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں سونے کی غیرقانونی کان کنی پرپابندی عائد،اعلامیہ جاری
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق زخمی ملزم عدنان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،ملزم تک رسائی کےلیے سینکڑوں سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی جانچ کی گئی،جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس نے کیس ٹریس کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق ملزم پولیس تحویل میں ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔