27 ویں شب،مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں

Apr 18, 2023 | 10:47:AM
27 ویں شب،مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ نمازیوں سے بھر گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ  میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے رمضان کی 27 ویں شب کو عشا اور تراویح ادا کی ۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بڑی تعداد میں افراد عشا اور تراویح ادا کرنے کیلئے پہلے سے پہنچنے لگے تھے،دونوں مساجد  کی تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے،نماز ادا کرنے والوں میں سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین شامل تھے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 27 ویں شب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے تھے تاکہ زائرین کو ذکر، عبادت اور نماز میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے،حرمین شریفین انتظامیہ کے ترجمان  نے بتایا کہ’’ 27 ویں شب کے انتظامات کی براہ راست نگرانی سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس خود کی‘‘۔اس موقع پر آب زم زم کی تقسیم کے خاص انتظامات کئے گئے تھے۔ 
مطاف میں دو لاکھ  سے زیادہ آب زم زم کی بوتلیں، صفا اور مروہ کے درمیان تحائف کے 200بیگ تقسیم کئے گئے،ترجمان کا کہنا تھا کہ معمر اور معذورزائرین کیلئے تین ہزار الیکٹرانک ویل چیئرز فراہم کی گئی تھیں، ویل چیئر کے ذریعے داخلے کے چار دروازے مختص تھے‘حرمین شریفین کی انتظامیہ نے 27 ویں شب کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے تھے تاکہ زائرین کو ذکر، عبادت اور نماز میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
 مسجد الحرام کے اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور علاقے نمازیوں سے بھرے ہوئے تھے۔