ٹی 20 ایشیا کپ، اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

Sep 17, 2025 | 20:05:PM
ٹی 20 ایشیا کپ، اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی20 ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای میچ کی ٹاس سے پہلے اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ سے معافی مانگ لی ہے۔

پاکستان اور بھارت  کے میچ کے ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگی ہے، وہی آج کے میچ میں ریفری ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر جانے والے اینڈی پائی کرافٹ میچ کےلیے پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم ہوٹل سے دبئی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے کا کہہ دیا ہے۔

پی سی بی ترجمان عامر میر نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نے دو سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی اور رمیز راجا سے مشاورت کی جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت ایک گھنٹہ آگے بڑھا دیا گیا تھا۔

پاکستان اور یو اے ای کا میچ آغاز ساڑھے 7 بجے شیڈول تھا جو اب پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی میڈیا منیجر کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس طلب کی تھی اور کھلاڑیوں کو کمروں میں چلے جانے کے لیے کہا تھا۔

پہلے اطلاع آئی تھی کہ کھلاڑی اسٹیڈیم روانہ ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا تھا اور کچھ کھلاڑی بیٹھ بھی گئے تھے تاہم بعد میں انہیں اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا تھا۔

لاہور میں پی سی بی کا اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل ہوا تھا، جس میں چیئرمین محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود تھے۔

ذرائع سے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، معافی مانگنے کے بعد پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی ہوٹل میں میٹنگ جاری تھا، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا تھا۔

اس سے پہلے ٹیم ذرائع سے یہ خبر آئی تھی کہ تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر میچ کھیلیں گے، وہ بطور میچ ریفری قبول نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای میچ میں ویسٹ ایڈیز کے رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی فتح