سیلابی صورتحال ختم ہونے پر کرتارپور گردوارہ یاتریوں کیلئے کھول دیا گیا

Sep 17, 2025 | 14:13:PM
سیلابی صورتحال ختم ہونے پر کرتارپور گردوارہ یاتریوں کیلئے کھول دیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشتیاق ربانی) شکر گڑھ میں سیلابی صورتحال ختم ہونے پر کرتارپور گردوارہ یاتریوں کیلئے کھول دیا گیا ۔

بھارتی آبی جارحیت  کے بعدانگلینڈ سے10سے زائد خواتین و مرد  یاتریوں  کا  وفد  پاکستان پہنچ گیا ۔

سکھ یاتری وفد کی نمائندہ سوارن کورنے پاکستانی حکومت کی جانب سے گردوارہ سے پانی نکالے پر شکریہ اداکیا۔

وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے بہت اچھے طریقے سے انتظامات دوبارہ کیے ہیں۔ 
 یاتریوں نے مزید  کہا کہ یہاں آکر بہت اچھا لگا،بہت زیادہ درشن کیے۔

یاتری وفد کا کہنا تھا کہ  کرتارپور میں آبی جارحیت سے بہت نقصان ہوا، اسکی بحالی کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور: پینٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی