بچوں کی کم تعدادوالے سکولوں سے پانچ سال کے داخلوں کا ریکارڈ  طلب

Sep 17, 2025 | 11:18:AM
بچوں کی کم تعدادوالے سکولوں سے پانچ سال کے داخلوں کا ریکارڈ  طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض )لاہور کے ہائی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ کمی کے انکشاف  کے بعدمذکورہ سکول سربراہان سے پانچ سالوں کے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔
لاہور کے ہائی سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ میں خاطر خواہ کمی کا انکشاف ہے ،گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول رحمان پورہ میں صرف 98 اورگورنمنٹ گرلز ہائی سکول اعظم کلاتھ مارکیٹ میں صرف 119 بچیاں زیر تعلیم ہیں۔
گورنمنٹ ہائی سکول سینٹ فرانسسز نیو انار کلی میں 121 ،گورنمنٹ ہائی سکول بسیسن میں  134،گورنمنٹ ہائی سکول باٹا پور میں145،گورنمنٹ ہائی سکول ریلوے پکے کوارٹر مغلپورہ اور جی او آر ون میں صرف 173 بچے داخل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اساتذہ اور طلبہ کیلئےبین الاقوامی آئی ٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کا موقع
رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ میں صرف 205 ،گورنمنٹ ہائی سکول رنگ محل میں 212 ،گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل بوائز ہائی سکول گارڈن ٹاؤن میں  235 اورگورنمنٹ ہائی سکول بنگالی ڈیری فارم میں صرف 237 بچے داخل ہیں۔
مذکورہ سکول سربراہان سے گذشتہ پانچ سالوں کے داخلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے اور 100 سے کم تعدادوالے سکولوں کو آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔