مناواں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی

Sep 17, 2025 | 08:04:AM
مناواں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک جاں بحق، تین راہ گیر زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرارخان)لاہور کے علاقے مناواں اعوان ڈھائے والا میں دوفریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتین راہ گیرزخمی ہوگئے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حالات کا جائزہ لیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت  28 سالہ فیاض جاں بحق اورزخمی افراد کی لیاقت، وقاص اور ایک نامعلوم شخص کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا  جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے فیاض کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ،تاہم پولیس مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آج بارش ہوگی یانہیں؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔