معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ماﺅنٹ مناسلو چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم

Sep 17, 2023 | 22:41:PM
معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ماﺅنٹ مناسلو چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم
کیپشن: نائلہ کیانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ایک اور چوٹی سر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
نائلی کیانی کا کہنا تھا کہ میں اس وقت نیپال میں ہوں اور کل ماؤنٹ مناسلو کو سر کرنے کے سفر پر روانہ ہونگی،اگر سب کچھ اچھا رہا تو میں 21 ستمبر کو چوٹی سر کرنے میں کامیاب ہوجاؤنگی، معروف کوہ پیما کا کہناتھا کہ یہ میری مجموعی طور پر 8 ہزار میٹر سے زائد نویں چوٹی ہوگی،یہ میری اس سال کی چھٹی 8 ہزار میٹر سے زائد چوٹی ہوگی، نائلہ کیانی نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں کہ میں چوٹی مناسلو سر کرلوں۔

یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو کی فری ہٹ نے کیمرہ مین کو دن میں تارے دکھادیئے، ویڈیو وائرل