چوتھی شادی پر تیسری بیوی کی انٹری، دلہا فرار 

Sep 17, 2023 | 10:42:AM
گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گوجرانوالا میں چوتھی شادی کرنے والے شخص کی شادی میں تیسری بیوی پہنچ گئی۔

 پولیس کے مطابق رمضان کی پہلی بیوی فوت ہو چکی ہے اور دوسری بیوی کو اس نے طلاق دے دی تھی جس کے بعد رمضان نے تیسری شادی کی تھی اور اس کےچار بچے ہیں۔

اب رمضان چوتھی شادی کرنے جا رہا تھا کہ بیوی کے پہنچنے پر  اپنی شادی کی تقریب چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات میں ملوث معروف ٹک ٹاکرعمران خان گرفتار

 تیسری بیوی نے شوہر کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ پیپلزکالونی گوجرانوالہ میں درخواست دے دی ہے جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔