جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود میں صلح

Sep 17, 2022 | 20:55:PM
جنوبی پنجاب، سیاست، اہم پیشرفت، سیاسی رہنمائوں، 10سال بعد صلح،
کیپشن: جہانگیرترین اور مخدوم احمد محمود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم پیشرفت، دو بڑے سیاسی رہنماﺅں میں 10 سال بعد صلح ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل واقع ہوئی ہے، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین اور پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود میں صلح ہو گئی۔
دونوں رہنماﺅں کے درمیان تنازع تھااور دونوں اپنے سیاسی فیصلے علیحدہ علیحدہ کر رہے تھے،صلح کے بعد دونوں مستقبل میں مل کر سیاسی فیصلے کرنے پر آمادہ ہو گئے، دونوں کے درمیان برف مخدوم سید احمد محمود کی سالگرہ پر پگھلی۔
 مخدوم سید احمد محمود اور جہانگیر خان ترین کی صلح سے جنوبی پنجاب کی سیاست میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، جہانگیر خان ترین اور مخدوم سید احمد محمود کے درمیان 10 سال بعد صلح ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل