قبرستان میں خاتون کا انسانی ڈھانچے کے ساتھ رقص۔ تصاویر وائرل 

Sep 17, 2021 | 19:54:PM
قبرستان۔انسانی ڈھانچہ۔راہبہ
کیپشن: خاتون قبرستان میں ڈانس کر رہی ہے

 (24نیوز)انگلینڈ میں قبرستان میں خاتون نے انسانی ڈھانچے کے ساتھ رقص کیا ،تصاویر وائرل ہوگئیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انگلینڈ کے قدیم ہل نامی قبرستان میں حال ہی میں راہبہ کا لباس زیب تن کئے ڈھانچوں سے کھیلتی ناچتی خاتون دیکھی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی خوفناک اور دل دہلادینے والی تصاویر رواں ماہ کی پہلی تاریخ کو قبرستان کے باہر سے گزرنے والے مسافر نے اتاری، بعد ازاں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

۔وائرل تصویر میں خاتون کو کریم رنگ کا راہبہ کا گاو¿ن اور اسکارف پہنے دیکھا گیا، ایک اور تصویر میں خاتون کو بظاہر کتے جیسے نظر آنے والے ڈھانچے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔خوفناک منظر دیکھنے والے شہریوں نے بتایا کہ خاتون کو کئی منٹ تک ڈھانچوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا گیا تاہم اس دوران وہاں لوگوں کی موجودگی بھی خاتون کے اس عمل میں خلل نہ ڈال سکی۔

ان مناظر کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے والے افراد کا برطانوی اخبار ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون کو اس دوران خاصا خوش اور ڈھانچوں کے ساتھ مگن دیکھا گیا۔گفتگو کے دوران کچھ افراد نے خاتون کے اس عمل کو توجہ مبذول کرنے کا طریقہ قرار دیا تو وہیں کچھ افراد نے آرٹ پراجیکٹ کا حصہ قرار دیا تاہم فی الحال واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کے ڈھانچوں کے ساتھ کھیلنے کے پیچھے کہانی کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں۔