وینکوور اوپن سکواش، پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وینکوور مینز اوپن سکواش چیمپئن شپ ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان اور اشعب عرفان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
پی ایس اے ورلڈ سیریز کوپر ایونٹ کے راؤنڈ آف 16 میں دونوں پاکستانی پلیئرز نے کامیابی حاصل کی۔
نور زمان نے ویلز کے اوویں ٹیلر کو 53 منٹ میں تین ۔ ایک سے شکست دی، تھرڈ سیڈ نور زمان کی کامیابی کا سکور 11-9، 11-9، 12-14، 11-8 رہا۔
فورتھ سیڈ اشعب عرفان نے ہانگ کونگ کے میتھیو لائے کو 71 منٹ میں تین ۔ دو سے ہرایا۔ اشعب عرفان کی کامیابی کا سکور 11-4، 9-11، 11-7، 10-12، 11-6 رہا۔
خیال رہے کہ کینیڈا میں جاری وینکوور اوپن کی انعامی رقم 31250 ڈالرز ہے۔
مزید پڑھیں:دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز کی فہرست جاری