پاک بھارت میچ، ڈیجیٹل ناظرین کا ریکارڈ پاش پاش

Oct 17, 2025 | 09:23:AM
پاک بھارت میچ، ڈیجیٹل ناظرین کا ریکارڈ پاش پاش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیموں کے درمیان 5 اکتوبر کو ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میچ نے ڈیجیٹل ناظرین کے ریکارڈز توڑ دیے. 

آئی سی سی کے مطابق اس میچ نے 2.84 کروڑ افراد تک رسائی حاصل کی ۔

اس دوران 1.87 ارب منٹ دیکھے گئے، جس سے یہ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بن گیا۔

ورلڈ کپ لیگ مرحلے کے پہلے نصف حصے نے ڈیجیٹل اور ٹی وی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ توڑ ناظرین حاصل کیے.

پاکستان اور بھارت کا یہ مقابلہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا لیگ میچ بھی بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین ان فٹ، بھارت کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے