پی آئی اے کو تیل کی فراہمی کا معاہدہ طے،پروازوں کاشیڈول بحال ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قومی ائیر لائن پی آئی اے کو گزشتہ روز سے رکے ہوئے ایندھن کی فراہمی شروع کردی گئی جس کے بعد پروازوں کی روانگی کا آغاز ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایندھن کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے پی آئی اے کا شیڈول شدید متاثر ہوا تھا جس کے سبب ملکی و غیر ملکی 19 پروازیں منسوخ ہوئیں تھی جبکہ 20 سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی تاہم اب ترجمان پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ آج صبح قومی ائیر لائن کو فیول کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جس کے بعد مختلف ائیرپورٹس پر رکی ہوئی پروازوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل سے یومیہ بنیادوں پر فیول کی فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے جس کے تحت پی آئی اے روزانہ 10 کروڑ روپے کی ادائیگی کرے گی اور اسی حساب سے فیول کی فراہمی ہوجائے گی، فیول کی فراہمی کے بعد گزشتہ رات سے لاہور میں رکی پرواز پی کے 307 کراچی روانہ ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں رات سے رکی ہوئی پرواز پی کے 309 بھی کراچی روانہ کی جارہی ہے۔