وہاڑی: پولیس مقابلے میں زخمی تین ڈاکو گرفتار

Oct 17, 2022 | 09:16:AM
وہاڑی: پولیس مقابلے میں زخمی تین ڈاکو گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وہاڑی میں ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے ڈاکو ایلیٹ فورس کے جوانوں سے ٹکرا گئے، دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وہاڑی کے علاقے تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چوک میتلا میں تین ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر مقامی پٹرول پمپ سے ڈکیتی کی اور فرار ہو گئے۔

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آئی اور ٹبہ سلطان پور کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گھیرا تو ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔

دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے سے تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے، پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔