نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان

Nov 17, 2023 | 19:21:PM
نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا عزیر)نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  فاطمہ ثنا، عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ سترہ رکنی اسکواڈ کا اعلان سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم قومی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے،آئندہ ماہ ڈنیڈن اور کوئنز ٹاؤن میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جبکہ کوئنز ٹاؤن اور کرائسٹ چرچ میں تین ون ڈے انٹرنیشنل شامل ہیں، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے دورے میں شامل ارم جاوید کو ڈراپ کردیا گیا، جبکہ پاکستان اے کی طرف سے عمدہ کارکردگی پر عمیمہ سہیل اور شوال ذوالفقار کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔شوال ذوالفقار نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کریئر کا آغاز کیا تھا پاکستان اے کی طرف سے انہوں نے ویسٹ انڈیز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ کے خلاف سہ فریقی سیریز میں ایک نصف سنچری سمیت106 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کےشیڈول کا اعلان

 ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی،  دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض،بسمہ معروف، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا شامل ، غلام فاطمہ ، منیبہ علی ( وکٹ کیپر ) نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر ) نشرہ سندھواور نتالیہ پرویز شامل ہیں، اس کے علاوہ   عمیمہ سہیل، صدف شمس ، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ،ام ہانی اور وحیدہ اختر بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

ناہیدہ خان  ( منیجر ) محتشم رشید ( عبوری ہیڈ کوچ ) سلیم جعفر ( بولنگ کوچ ) توفیق عمر ( بیٹنگ کوچ ) محمد اسفندیار( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ) کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سترہ رکنی اسکواڈ 18  نومبر کو کراچی میں جمع ہوگا جہاں تربیتی کیمپ لگایا جائیگا،ٹیم 24 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔