پی پی رہنما شہزاد سموئیل ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

Nov 17, 2023 | 17:20:PM
پی پی رہنما شہزاد سموئیل ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤدلشاد)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شہزاد سموئیل نے  ساتھیوں سمیت مسلم لیگ  ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما شہزاد سموئیل  نے  مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان   چیف کو آرڈینیٹر مینارٹی ونگ پنجاب راحیلہ خادم حسین سے ملاقات کے بعد کیا۔
ملاقات میں  کامران بھٹی ، بابا فیلبوس اور فوکل پرسن احمد سعید محسن  موجود تھے ،راحیلہ خادم حسین نے شہزاد سیموئیل اور ساتھیوں کون لیگ میں شمولیت پر خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر شہزاد سیموئیل نے کہا کہ  مریم نواز شریف کی اقلیتوں کیلئے کاوشوں نے متاثر کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار خبردار پنجاب حکومت نے پابندی لگا دی

شہزاد سیموئیل  کے ساتھ  زاہد سہوترا ، نسیم انجم ، نوید جلال ، ہارون ناصر  ،چودھری بشیر  اور  قمر خورشید  نے بھی ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔