پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5سیرپ پر پابندی لگا دی

Nov 17, 2023 | 17:01:PM
پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5سیرپ پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید )پنجاب حکومت نےکھانسی کے5 سیرپس پرپابندی عائد کردی۔
فارمکس کمپنی کے5سیرپس میں الکوحل کی زیادتی پرپابندی عائدکی گئی، ڈریپ کی سفارش پرپنجاب حکومت نےپانچویں سیرپس کی فروخت روک دی،سیرپ پر پابندی ڈی ایچ او کی سفارشات پر لگائی گئی،پنجاب کے تمام میڈیکل سٹور سے جلد سٹاک اٹھا لیا جائے گا،لاہور میں تیارکردہ کھانسی کےسیرپ بیرون ملک بھی سپلائی کئےجاتےتھے،ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او کی تحقیقات میں سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق، سیرپ تیار کرنے والی فیکٹری کو سر بمہر کیا جا رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ