چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

Nov 17, 2023 | 15:47:PM
چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) نگران حکومت کی جانب سے  چینی شہریوں کے لیےاہم فیصلہ سامنے آیا ہے ۔  

سی پیک سمیت ملک بھر میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے جبکہ چینی باشندے متعلقہ تھانے کو اپنی موجودگی اور آمدورفت کے بارے میں لازمی طور پر آگاہ رکھیں گے۔

ملک بھر میں مقیم چینی بزنس مین اور شہریوں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے وزارت داخلہ میں اعلی سطح کا اجلاس  ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خوشحال خان کی زیر صدارت  ہوا جس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے چیف سیکریٹری، چینی سفیر اور پاکستان میں موجود چینی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی۔