محمد رضوان کی بجائے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کیوں بنایا گیا؟ محمد عامر نے اہم بات بتا دی

Nov 17, 2023 | 12:56:PM
محمد رضوان کی بجائے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان کیوں بنایا گیا؟ محمد عامر نے اہم بات بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کپتان نہ بنائے جانے سے متعلق اہم بات سے پردہ اٹھا دیا، محمد عامر  کا کہنا ہے کہ کپتانی کیلئے شاہین شاہ کو رضوان پر ترجیح دینے کی وجہ پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کا 2مرتبہ ٹائٹل جیتنا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے سوال کیا کہ محمد رضوان کو کپتان کیوں نہیں بنایا گیا؟ اس پر عماد وسیم نے کہا کہ یہ بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے اس کیلئے ہمیں کوئی علم نہیں،سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ آپ کا سوال بہت دلچسپ ہے لیکن اس بات کیلئے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ بورڈ نے کیا سوچ کر پلاننگ کی لیکن میرے خیال میں رضوان پر شاہین کو ترجیح لاہور قلندرز کے دو بار کے ٹائٹل پر دی گئی،انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شاہین کو کپتان بنائے جانے کے فیصلے تک لاہور قلندر نے کوئی ٹائٹل نہیں جیتا تھا لیکن شاہین کے 2 سال کپتانی کرتے ہی دونوں سالوں کا ٹائٹل لاہور نے ہی جیت لیا۔

بھارت کی ورلڈکپ میں بہترین کارکردگی کو کرکٹرز نے ہوم ایڈوانٹج قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کھلاڑی اپنی ہوم کنڈیشن سے اچھے سے واقف ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پے درپے کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر بحال، ڈالر سستا ہو گیا