روپے کی قدر بحال، ڈالر سستا ہو گیا

Nov 17, 2023 | 12:12:PM
روپے کی قدر بحال، ڈالر سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر بحال ہونے لگی،انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 88پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے کا ٹریڈ ہورہا ہے، گزشتہ کاروباری روز ڈالر 287 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آخری روز تیزی کا رجحان جاری رہا،  ہنڈرڈانڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس سے ہنڈرڈانڈیکس 57 ہزار 719 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

ماہرین  کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد اب دیگر ممالک سے بھی جلد پاکستان کو فنڈ ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا