برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Nov 17, 2023 | 12:30:PM
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز دیگر مصروفیات کے ساتھ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ممالک کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے،ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں۔

 مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔