جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

Nov 17, 2022 | 16:20:PM
ممبئی,جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے , خودکشی , ریسکیو
کیپشن: جال میں خودکشی کرنیوالا شخص پھنسا ہوا ہے
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ۔خود کو موت کے حوالے کرنیوالے شخص کو جال نے مرنے سے بچالیا ۔

خودکشی کے ارادے سے چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص اتنی بلندی سے کودنے کے باوجود نہ صرف بچ گیا بلکہ اسے خراش تک نہیں آئی۔

 ضرور پڑھیں :واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعاف کروا دیا
بھارتی شہرممبئی میں ایک شخص  خود کشی کی کوشش میں سرکاری دفاتر کی عمارت کے چھٹے فلور سے نیچے کود گیا اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر نہ صرف نیچے کھڑے لوگ بلکہ خودکشی کی کوشش کرنے والا بھی حیران رہ گیا۔خود کشی کے لیے کودنے والا شخص زمین پر گرنے کے بجائے اس جال میں جا گرا جسے ریسکیو ورکرز نے بحفاظت نکال لیا۔پولیس خود کشی کی کوشش کرنے والے کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئی۔ خودکشی کی کوشش اور بچ جانےوالے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔