ہر بچے کو محفوظ اور باوقار بچپن کا حق حاصل ہے:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو

May 17, 2026 | 23:30:PM
ہر بچے کو محفوظ اور باوقار بچپن کا حق حاصل ہے:چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن اور رکنِ صوبائی اسمبلی سارہ احمد نے کہا ہے کہ ہر بچے کو محفوظ اور باوقار بچپن کا حق حاصل ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد نے  پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے محفوظ بچپن اور بچیوں کی کم عمری میں شادی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ۔

انھوں نے بچیوں کی کم عمری میں شادی کیخلاف پنجاب حکومت کی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تاریخی قانون سازی کی گئی ہے جوکہ قابل ستائش ہے، انھوں نے اس حوالے سے  پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2026  پر بھی بات چیت کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے بچیوں کے تحفظ، تعلیم اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر اور جامع قانون سازی کو ترجیح دی ہے، بچوں کے تحفظ کے لیے اجتماعی شعور، مضبوط قوانین اور مؤثر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

تقریب کے دوران سارا حمد کے ساتھ دیگر فلاحی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے بچوں کے بچپن اور مستقبل کے تحفظ کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کی جانب سے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان