کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی ، ریسکیو ، فائر بریگیڈ کا آپریشن جاری

May 17, 2026 | 22:19:PM
کراچی : فیکٹری میں آتشزدگی ، ریسکیو ، فائر بریگیڈ کا آپریشن جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی میں  لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد ریسکیو اور فائر بریگیڈ کا آپریشن جاری ہے، حکام کے مطابق آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ فیکٹری کی دوسری اور تیسری منزل پر لگی، جس میں دوسری منزل کی آگ بجھا دی گئی ہے جبکہ تیسری منزل پر لگی آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کراچی کی دس سے زائد گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق بلڈنگ کے کچھ حصوں میں اب بھی آگ کے شعلے موجود ہیں، تاہم جلد مکمل طور پر قابو پانے کی توقع ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے، اگرچہ کچھ حصوں میں آگ کے چھوٹے چھوٹے "ہاٹ اسپاٹس" موجود ہیں جنہیں قابو کیا جا رہا ہے۔ فائر آفیسر یسرا کے مطابق جلد کولنگ آپریشن شروع کیا جائے گا اور ایریشن ٹیم بھی عمارت کے اندر موجود ہے تاکہ صورتحال کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان