برطانیہ کے وزیر خارجہ کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر راشد)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا ہے،ملاقات کے دوران پاکستان برطانیہ کے تعلقات، دو طرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپ سکیل پروگرام کے تحت خصوصی تعاون پر برطانوی حکومت کے اقدام کو سراہا، انھوں ںے کہا کہ اپسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
پروگرام کے تحت غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی، میوچوئل لیگل اسسٹنس و ایکسٹراڈیشن، کریمنل ریکارڈ کے تبادلے، وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکس آفنڈر مینجمنٹ، غیر قانونی فنڈنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں پر باہمی اشتراک سے کام کیا جا رہا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اپ سکیل پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے مابین سریس اور منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.3 ٹن افیون پکڑی ہے جس کی مالیت 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ کا افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر ، انھوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ اپسکیل پروگرام کامیابی سے جاری ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سمیت دیگر حکام ملاقات میں شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر پاکستان کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ، آرمی چیف نے استقبال کیا